غیرقانونی تارکین کی بے دخلی ، پاکستان فیصلہ واپس لے،،ملالہ

دنیا بھرکی عوام غزہ جنگ بندی کے لیے اپنے اپنے ملکوں میں حکومتوں پر دبائوڈالے،گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2023 13:48

غیرقانونی تارکین کی بے دخلی ، پاکستان فیصلہ واپس لے،،ملالہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ غزہ میںٰ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا اب کوئی جواز نہیں دیا جاسکتا، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی غیرقانونی تارکین کی بے دخلی ظالمانہ اقدام ہے،نجی ٹی وی سے بات چیت میں ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر کے عوام سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنے اپنے ملکوں میں حکومتوں پر دبائوڈالنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباو نہیں بڑھایا جا رہا، جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ہے۔غیرملکی غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے حوالے سے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جبری بے دخلی ظالمانہ اقدام ہے، پاکستانی حکام فیصلہ واپس لیں۔