گجرات ، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پرزنر ایڈ کے زیر اہتمام انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

جمعرات 7 دسمبر 2023 18:16

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پرزنر ایڈ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی سیمینار میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات ان اضلاع میں شامل ہے جہاں سے سب سے زیادہ شہری بیرون ممالک روزگار کے سلسلے میں موجود ہیں، لیکن بد قسمتی سے گجرات اور ملحقہ اضلاع سے بیرون ممالک جانے کے خواہشمند سیکٹروں نوجوان انسانی اسمگلروں کے ہاتھ چڑھ جاتے ہیں اور موت کا شکار ہو جاتے ہیں، ہم سب کو مل کر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلروں کی فوری اطلاع اداروں کو دی جائے، غیر قانونی اور جعلی ایجنٹ مافیا کے ذریعے نوجوان ہرگز سفر نہ کریں، اپنی قانونی دستاویزات مکمل کریں اور قانونی حیثیت سے تعلیم و روزگار کے لئے بیرون ملک سفر کریں، سیمینار کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس و شیلڈز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :