محکمہ ایجوکیشن کے پوسٹوں کا جلد از جلد آرڈرزجاری کئے جائیں،سید حاجی عبدالستارچشتی

جمعرات 7 دسمبر 2023 18:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) مرکزی جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ محکمہ ایجوکیشن کے پوسٹوں کا جلد از جلد آرڈرز جاری کئے جائیں۔ نگران وزیراعلی بلوچستان جناب میر علی مردان ڈومکی ،سیکرٹری محکمہ ایجوکیشن ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور ہائی کورٹ بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ ایجوکیشن کے خالی اسامیوں پر اسٹے ختم کراکے جلد از جلد آرڈرز کرائے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ژوب کے ضلعی رہنما اختر جان غوریزی اوردیگروفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں نے محکمہ ایجوکیشن کے پوسٹوں کیلئے ٹیسٹ و انٹرویوز دئیے،لیکن ابھی تک آرڈرز نہیں ہوئے ہیں جوکہ نوجوانوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے مترادف ہے بلوچستان بھر کے دور دراز علاقوں سے بیروزگار نوجوانوں نے اتنی مشقت اور تکلیفیں کاٹ کر پھر بھی ٹیسٹ میں حصہ لیی, چاغی, نوشکی, خاران , مکران, پشین, سبی, قلات, حب لسبیلہ، نصیراباد , ہرنائی ژوب, اور دیگر علاقوں کے پیپر ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

پاس امیدواروں کا پیپر لیے تھے لہذا تاحال انکے آرڈرز جاری نہیں ہوئے جوکہ انتہائی افسوسناک عمل ہے بلوچستان میں ویسے نہ کوہی فیکٹری ہے نہ کوہی کارخانہ بے روزگار نوجوان دن بدن مایوسی کا شکار ہورہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ تین ہزار سے زائد سکول بند پڑے ہوئے ہیں اور ہزاروں کے حساب غریب کے بچے سکولوں باہر ہیں جو انتہائی افسوس کا مقام ھے جبکہ ھمارے حکمران اپنی عش وعشرت کی زندگی گزار رہے اوروفاقی محکموں میں جعلی ڈومسائل پربھرتیاں ہورہی ہے جوبلوچستان کے نوجوانوں کے حق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔