انیمل دیکھنے میں 3 گھنٹے ضائع کردیی؛ بھارتی کرکٹر کی فلم پرتنقید

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:58

انیمل دیکھنے میں 3 گھنٹے ضائع کردیی؛ بھارتی کرکٹر کی فلم پرتنقید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جے دیو اندکٹ نے بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی ایکشن تھرلر ہٹ فلم انیمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٴْنہوں نے فلم دیکھ کر اپنے 3 گھنٹے ضائع کردیے۔

(جاری ہے)

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘‘انیمل’’ کی مقبولیت میں جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے تو وہیں فلم کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے کیونکہ فلم میں رنبیر کپور کو ایک انتقامی بیٹے کے طور پر دِکھایا ہے جو اپنے والد کا بدلہ لینے کے لیے ایک خونخوار گینگسٹر بن جاتا ہے اور بیرحمی سے قتل کرتا ہے جبکہ فلم میں جنگ، انتقام اور تشدد سے بھرپور مناظر بھی دِکھائے گئے ہیں۔

ایسے میں بھارتی فاسٹ بولر جے دیو اندکٹ نے انیمل دیکھنے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ فلم انیمل ایک آفت ہے، آج کے دور میں بدگمانی کی تعریف کرنا اور پھر اسے محض روایتی مردانگی کا نام دینا ایک رسوائی ہے کیونکہ ہم جنگل یا محلوں میں نہیں رہ رہے اور نہ ہی ہم جنگیں لڑ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :