پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز ٹیلرسوئفٹ کی بجائے فلسطینیوں کو ملنا چاہیے تھا: عثمان خالد بٹ

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:58

پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز ٹیلرسوئفٹ کی بجائے فلسطینیوں کو ملنا چاہیے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ ٹائم میگزین کا پرسن آف دی ایئرکا اعزاز امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو نہیں بلکہ فلسطینیوں کو ملنا چاہیے تھا۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹائم میگزین کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کو ُ پرسن آف دی ایئر کا اعزاز دیے جانے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ٹائم میگزین کا پرسن آف دی ایئرفلسطینی صحافیوں، ڈاکٹروں اور عام شہریوں کو ہونا چاہیے تھا جنہوں نے نسل کشی کا مقابلہ کرتے ہوئے ناقابلِ یقین جر ات کا مظاہرہ کیا۔عثمان خالد بٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر 2022ء میں یہ اعزاز روس کے خلاف جنگ میں صدر ولودومیر زیلنسکی اور یوکرین کے جذبے کو دیا جا سکتا ہے تو فلسطین کے جذبے کا کیا ہوگا۔