ضلعی انتظامیہ نے نجی گودام سے ذخیرہ شدہ 350تھیلے یوریاکھاد برآمد کرلی

جمعرات 7 دسمبر 2023 22:43

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں نویدحیدر کی سربراہی میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نجی گودام سے ذخیرہ کی گئی350 تھیلے یوریاکھاد برآمد کر لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں نویدحیدرکی سربراہی میں نجی گودام میں چھاپہ مارکارروائی کی۔

اس موقع پرانہوں نے نجی گودام سے350 تھیلے یوریا کھادبرآمد کر لی جو کہ غیرقانونی طورپرذخیرہ کی گئی تھی اورریکارڈبھی موجود نہ تھاجس پرکارروائی کرتے ہوئے اے سی نوشہرہ ورکاں نے تمام بوریاں قبضہ میں لیتے ہوئے موقع پرگودام کوسیل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمدموہل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کا دائرہ کاروسیع کرنے اورناجائز ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کوقانون کے شکنجے میں لانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کررکھے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھرکے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اسی محنت اورلگن سے ذخیرہ اندوزی'اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے بھرپورکریک ڈاؤن جاری رکھیں اورجہاں خلاف ورزی پائی جائے فوری کارروائی عمل میں لائیں اورقانون کے مطابق ضبط کر لیاجائے۔

\378

متعلقہ عنوان :