صحافی جان محمد مہر کے قاتل شیرو مہر پر 50 لاکھ ہیڈ منی رکھنے کی سفارش

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) ایس ایس سکھر عرفان علی سموں نے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر صحافی جان محمد مہر کے قاتل شیرو مہر پر 50 لاکھ ہیڈ منی رکھنے کی سفارش کی ہے جاری کردہ بیان میں صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کے دائرے کو وسیع کر دیا ہے،مرکزی ملزم شیرو مہر کی گرفتاری کے لیے الف کچے ، شاہ بیلو، اور رضا گوٹھ کے کچے میں آپریشن جاری ہے خط میں لکھا گیا ہے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ بیلو میں کارروائی کی گئی، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شکار پور کے علاقے چک میں ملزمان کے گھر اور متعدد ٹھکانوں کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے ملزمان کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے، ملزمان کو سہولیات سمیت پناہ دینے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ، ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :