نیشنل بنک ،گیارہ ہزار سے زاہد پنشنرز کو سرکاری ملازمین کے برابر پنشن کیس بغیر کاروائی ملتوی

وکیل مخدوم علی خان نے مقدمے میں تیاری کیلئے وقت مانگا جسے سپرمی کورٹ نے منظور کرلیا

جمعہ 8 دسمبر 2023 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) نیشنل بنک کے گیارہ ہزار سے زاہد پنشنرز کو سرکاری ملازمین کے برابر پنشن کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی جبکہ وکیل مخدوم علی خان نے مقدمے میں تیاری کیلئے وقت مانگا جسے سپرمی کورٹ نے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیشنل بنک ملازمین کی پنشن سرکاری ملازمین کے مساوی کرنے سے متعلق نظرثانی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ نیشنل بنک کی جانب سے وکیل مخدوم علی خان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کیس میں پہلی بار پیش ہوا ہوں، تیاری کیلئے وقت درکار ہے۔ عدالت نے مخدوم علی خان کی التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :