غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی جاری، مزید 2 ہزار 268 افراد اپنے وطن واپس روانہ

اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے، رپورٹ

جمعہ 8 دسمبر 2023 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) ملک بھر سے گزشتہ روز مزید 2 ہزار 268 افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔گزشتہ روز واپس جانے والے افراد میں 632 مرد، 578 خواتین اور 1058 بچے شامل تھے، جبکہ اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے، حکومتی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :