ایبٹ آباد،کینٹ بورڈ کے ریونیوڈیپارٹمنٹ کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی،متعدد پلازے،دکانیں اور ہوٹلز سیل

جمعہ 8 دسمبر 2023 16:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) کینٹ بورڈ کے ریونیوڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد پلازے سیل کردئیے۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ عملہ نے جمعہ کے روز البے پلازہ، اے بی سی پلازہ، جمیل پلازہ، درویش ہوٹل، پنسار سٹور‘ سلیم خان مارکیٹ‘ غلام سرور پلازہ سمیت کئی دکانوں اور ہوٹلز کو سیل کردیا۔ایبٹ آباد کینٹ انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہوٹلز اور شادی ہالز کو نوٹسسز بھی جاری کر دیئے گئے۔پلازہ مالکان کی جانب سے ٹیکس اورجرمانہ ادائیگی کے بعد چندپلازے ڈی سیل کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :