سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی 75ویں سالگرہ 12دسمبر کوہوگی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 11:53

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی 75ویں سالگرہ 12دسمبر کوہوگی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی 75ویں سالگرہ 12دسمبر کوہوگی وہ 2005ء سے 2013ء تک پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

افتخار محمد چوہدری12دسمبر1948ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کی تاریخ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد چیف جسٹس ہیںجو کہ سب سے زیادہ سوموٹو ایکشن لینے کی وجہ سے منفرد سمجھے جاتے تھے وہ گیارہ دسمبر2013ء کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔