پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار الیاس کشمیری کی 16ویں برسی 12دسمبر کو منائی جائے گی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 12:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار الیاس کشمیری کی 16ویں برسی 12دسمبر کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیلیٰ مجنوں ، وعدہ، انجام، شہرت، سردار، پنجرا، حاتم ، صابرو، ماہی منڈا ، یکے والی ، مراد، جٹی، جگا، عالم آرا، نغمہ دل، سلطنت، دو استاد، گل بکائولی، فانوس، دیوانہ، زمیندار، پیدا گیر، عشرت، عشق پر زور نہیں، باپ کا باپ سمیت درجنوں فلموں میں انتہائی یادگار منفی و مثبت کردار ادا کرنے والے ہیرو ، ولن، مزاحیہ کریکٹر الیاس کشمیری نے 5 دہائیوں پر محیط اپنے طویل فلمی سفر کو اہم کرداروں سے انتہائی یادگار بنایا۔

ہند پکچرز نامی ادارے کی فلم عابد سے اپنے طویل فنی کریئر کا آغاز کرنے والے الیاس کشمیری نے جلد فلم انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنا لیا اور ان کی شہرت کے چرچے مختصر عرصہ میں عام ہونے لگے ۔ انہوں نے سورن لتا کے مد مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیے۔ الیاس کشمیری نے بطور فلمساز بھی کئی فلمیں بنائیں ۔ الیاس کشمیری کو 83برس کی عمر میں شوگر کا شدید مرض لاحق ہوا اور وہ 12دسمبر 2007ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :