سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے القدیہ شہر کا ماسٹر پلان جاری کردیا

القدیہ شہر میں سپیشل انویسمنٹ سعودی وژن 2030 کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے،رپورٹ

ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:22

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے القدیہ شہر کا ماسٹر پلان جاری کردیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے القدیہ شہر کا ماسٹر پلان اور اس کا انٹرنیشنل برانڈ جاری کردیا۔سعودی خبررساں ادرے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جو القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں کہا کہ القدیہ شہر مستقبل میں تفریحات، ثقافت اور کھیلوں کے شعبے میں دنیا کا نمایاں ترین شہر بن جائے گاسعودی عرب کی معیشت پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور اس کی بین الاقوامی حیثیت بھی اجاگر ہوگی۔

اس سے ریاض شہر کی حکمت عملی مستحکم ہوگی یہ ریاض کی معیشت کو فروغ دینے اور زندگی کا معیار بہتر بنانے میں معاون بنے گا۔ یہ پوری دنیا کے دس بڑے اقتصادی شہروں میں سے ایک ہوگا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ القدیہ شہر میں سپیشل انویسمنٹ سعودی وژن 2030 کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

القدیہ شہر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے یہ سعودی عرب کے سیاحتی اور اقتصادی اہداف کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔

اس سے مقامی شہریوں اور سیاحوں کی زندگی کا معیار بہتر ہوگا۔ اس کی بدولت سعودی علاقائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا رخ بڑھے گا۔ ریاض شہر کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔القدیہ شہر کے منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے اس کے تعمیراتی منصوبوں پر 10 ارب ریال لگائے جارہے ہیں۔القدیہ برانڈ میں کئی عشروں کی ریسرچ کی بنیاد پر کھیل کے تصور کا انتخاب کیا ہے۔