ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 9 دسمبر 2023 18:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے میٹنگ کی۔وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الائیڈ ہسپتال میں سرجیکل ایمرجنسی،اوپی ڈی اور نیو بلاک کی اپ گریڈیشن کے باعث مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے مریضوں کو الائیڈ ہسپتال II، اور ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سے الائیڈ ہسپتال میں جاری پراجیکٹ پر عملدرآمد کی تفصیلات بھی حاصل کیں اور باقی ماندہ کام کو بھی جلدازجلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الائیڈ ہسپتال سرجیکل ایمرجنسی کے آنے والے مریضوں کی رہنمائی اور انہیں دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لئے آگاہی کے ساتھ اقدامات کریں۔

وائس چانسلر نے الائیڈ ہسپتال کے شعبوں کی ری ویمپنگ کے باعث دیگر ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات اور علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر محمد فہیم یوسف نے ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی اور اوپی ڈی کے جاری تعمیراتی کام پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :