پشاورفٹ بال لیگ میں درہ فٹبال کلب نے ہزارہ کو چارصفر سے شکست دیدی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 21:23

پشاورفٹ بال لیگ میں درہ فٹبال کلب نے ہزارہ کو چارصفر سے شکست دیدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) پشاور کے طہماس خان سٹیڈیم میں جاری پشاور فٹبال لیگ سیزن 6میں درہ ایف سی نے ہزارہ ایف سی کو 4-0سے شکست دیدی۔ لیگ میں کھیلے جانے والے دسویں میچ میں درہ ایف سی اور ہزارہ ایف کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک آسان میچ ثابت ہوا اور شروع ہی سے درہ ایف سی کے کھلاڑیوں نے مخالفین کے گول پر حملے شروع کر دئیے۔

درہ ایف کی جانب سے پہلا گول عثمان نے 42ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول ایم رضوان نے 46ویں منٹ میں کیا اس کے بعد میچ کا تیسرا گول عثمان نے 66ویں منٹ میں کیا یاد رہے یہ ان کا میچ کے دوران دوسرا گول تھا جبکہ میچ کا چوتھا اور آخری گول واجد نے 69ویں منٹ پر کیا اور یوں درہ ایف سے یہ میچ بآسانی جیت لیا۔ جبکہ لیگ کا 11ویں ومیچ پوپو ایف سی اور شنواری ایف کے مابین کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن دونوں ٹیمیں صرف ایک ایک گول ہی کر پائیں۔

(جاری ہے)

میچ کے 34ویں منٹ میں پوپو ایف کی جانب سے عدیل نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن شنواری ایف سی کی جانب سے میچ کے 69ویں منٹ میں وسیم نے اپنی ٹیم کی جانب سے گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ بعد ازاں میچ کے آخر تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن وہ مزید گول کرنے میں ناکام رہے یوں لیگ کا 11واں میچ پوپو ایف سی اور شنواری ایف کے مابین ایک ایک گول سے برابر رہا۔میچ میں سابق پاکستان ٹیم کپتان گوہر زمان نے میچ کمشنر جبکہ انور خان، حیات،عبدالرحمان،اکرام اور زاہد نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر ذاکر اللہ، چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔