گجرات میں ڈاکٹر کے قاتل پکڑے نہ جانے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کی ہڑتال‘او پی ڈیز بند‘مریض خوار

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) گجرات میں ڈاکٹر کے قاتل پکڑے نہ جانے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کی ہڑتال‘او پی ڈیز بند‘مریض خوار‘ ڈویژنل کوآرڈینیٹر وصدرینگ ڈاکٹرز الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر اورنگزیب و دیگر نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

الائیڈ ون‘ٹو اور ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد میں تعمیر ومرمت کی وجہ سے مریض پہلے ہی پریشان تھے اب ہڑتال سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں‘ مریض علاج معالجہ نہ ہونے پر حکومت اور ڈاکٹرز کو کوستے رہے۔