24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی گاڑیاں اورٹینکوں کو تباہ کیا، القسام بریگیڈ

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:13

24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی گاڑیاں اورٹینکوں کو تباہ کیا، القسام بریگیڈ
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) القسام بریگیڈکیترجمان ابوعبیدہ نیکہاہیکہ24گھنٹوں میں 21اسرائیلی گاڑیاں اورٹینکوں کوتباہ کیاہے، جبکہ اسرائیلی فوجی کوچھڑوانیکی کوشش میں کئی یرغمالی ماریگئے۔تفصیلات کیمطابق7اکتوبرسیمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہیجس میں ہزاروں افرادشہیدہوچکیہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اوربچوں کی ہے۔

القسام بریگیڈکیترجمان ابوعبیدہ کاپریس بریفنگ کیدوران کہناتھاکہ مجاہدین نی24گھنٹیمیں21اسرائیلی گاڑیوں اورٹینکوں کوتباہ کیا،جس میں متعدداسرائیلی فوجی ہلاک اورزخمی ہوئے،کئی سرنگوں اورعمارتوں کوتباہ کیاجہاں اسرائیلی موجودتھے۔ابوعبیدہ کامزیدکہناتھاکہ متعددصہیونی فوجیوں کوجہنم واصل کردیا،اسرائیلی فوجی چھڑوانیکی کوشش میں کئی یرغمالی ماریگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان القسام کاکہناتھاکہ اسرائیلی بمباری سیمتعددقیدی ہلاک اورزخمی ہوئے،اسرائیلی دہشت گردی کینتیجیمیں 24گھنٹوں میں 350فلسطینی شہیدہوگئے۔واضح رہیکہ شہداکی مجموعی تعداد17ہزار487تک پہنچ گئی ہے۔یہاں بات قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرار داد پیش کی گئی تھی۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔اقوام متحدہ میں امر یکی نمائندے نے کہا کہ قرارداد میں اب بھی غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ موجود ہے۔امریکا کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ حماس کو اس قابل بنا دے گا جو اس نے 7 اکتوبر کو کیا تھا۔امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔یو اے ای نے قراردار ویٹو کیے جانے پر اظہار مایوسی کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور اسرائیل سمجھتیہیں کہ جنگ بندی سے صرف حماس کو فائدہ ہوگا، امریکا عارضی جنگ بندی کا حامی ہے تاکہ وقفے کے دوران امداد پہنچائی جاسکے۔