آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سردوخشک رہنے کا امکان

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نارنگ منڈی،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں ہلکی دھندوسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 09اور زیادہ سے زیادہ 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52فیصد رہا، لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 196 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں زکی فارمزمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 331،یو ایم ٹی 238،پولو گرائونڈ 239،مراتب علی روڈ 211،فدا حسین روڈ195اور فاسٹ یونیورسٹی 237ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔