سعودی عرب ،ٹریفک حادثے میں سکول کی 4طالبات جاں بحق

اتوار 10 دسمبر 2023 12:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) سعودی عرب کے علاقے الجبیل میں یک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان ڈرائیور اور چار طالبات جاں بحق ہوگئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الجبیل میں اسکول کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ڈرائیور اور چار طالبات کی ناگہانی موت پرعلاقے میں صدمے اور سوگ کی فضا ہے۔

(جاری ہے)

گاڑی کے ڈرائیور نوجوان کے والد محمد ابراہیم المطوع نے درد بھرے لہجے میں اپنے بیٹے اور چار طالبات کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔