
پھلدار پودوں کو درجہ حرارت کی زیادتی یا کمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جائے، محکمہ زراعت فیصل آباد
اتوار 10 دسمبر 2023 16:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سادہ طریقہ سے بھی کورا پڑنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے اس کیلئے ایک چوڑے برتن میں آدھا انچ گہرائی تک پانی ڈال کر اسے کھلے کھیت یا باغ میں رکھیں اور اگر یہ پانی شام کے وقت جمنے لگے تو کورا پڑنے کا احتمال ہوتا ہے نیز آم کے پودوں کو سردی اور کہر سے بچانے کیلئے جنتر جیسے پودوں کی چھڑیوں کا پودے کی قامت تک ڈھانچہ بنا کر اس کو پرالی یا پولی تھین سے ڈھانپ دیں۔
ترجمان نے کہاکہ اکثر اوقات باغبان ڈھانچہ بنائے بغیر کھوری یا پرالی سے پودے ڈھانپ دیتے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے جبکہ بعض کاشتکار ڈھانچہ بنانے کی بجائے پودے کے ارد گرد کیلا کاشت کر دیتے ہیں مگر ایسا کرنیسے پودا کورے کے نقصان سے تو بچ جاتا ہے لیکن پودے کی خوراک کا بیشتر حصہ کیلا حاصل کر لیتا ہے اور آم کے پودے کمزور ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض باغبان اکتوبر، نومبر میں چارے کی فصل یعنی باجرہ وغیرہ کاشت کر دیتے ہیں اس طرح پودے کورے کے نقصان سے تو بچ جاتے ہیں لیکن بہت سارے خوراک کے اجزاء چارے کی فصلات کی نذر ہو جاتے ہیں اور ثمر آور درختوں کو فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے اور پھل کی پیداوار پر برا اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان کورے یا کہر کی متوقع راتوں کو کھیتوں میں پانی دیں کیونکہ اس سے آم، امرود اور ترشاوہ پھلوں کے پودوں کو کورے کے اثر سے آسانی سے بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کے بھوسے، گھاس پھوس یا کسی ایسی چیز پر بھٹی میں استعمال شدہ فرنس آئل کو جلا کر مختلف جگہوں پر دھواں پیدا کریں نیز اس کے ساتھ ساتھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی موسمی پیش گوئی سے آگاہ رہیں تاکہ قبل از وقت سردی اور کورے سے بچاؤ کیلئے اقدامات کیے جاسکیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِصدارت سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام اور گندم خریداری پلان بارے اجلاس،مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس
-
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،مقررین
-
وزیرزراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی زیر صدارت زرعی پنجاب پروگرام کے منصوبوں پر اجلاس ، پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے کی ہدایت
-
مارکیٹ میں گندم کی 2300 روپے فی من فروخت سے کسانوں کومالی نقصان ہو رہا ہے، مرکزی کسان تحریک
-
ملک میں لمپی سکن بیماری کی پہلی لوکل ویکسین تیار کرلی گئی
-
وزیراعلی پنجاب کے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی پیکیج
-
کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
-
31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی،سیکرٹری زراعت
-
وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف ..
-
شتر مرغ فارمنگ کے ذریعے لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز شا ندار منافع حاصل کر سکتے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.