)ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی نگرانی میں شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری

اتوار 10 دسمبر 2023 20:00

>سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی نگرانی میں الف کچے اور شاہ بیلو کچے کے علاقے میں شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے پولیس زرائع کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے شہید صحافی کے قتل کے مرکزی ملزم شیرو مہر کی گرفتاری کے لیے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کیاجارہا ہے ، جبکہ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی جانب سے دعویٰ کئے جارہے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیںای پی سی اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے ملزمان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ شیرو مہر پر 50 لاکھ روپے جبکہ 8 قریبی ساتھیوں پر بھی 20 20 لاکھ روپے ہیڈ منی رکھنے کی سفارش کی گئی ہے ، واضع رہے کہ گذشتہ روز بھی آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھیں