ح* ڈپٹی کمشنر اسد علی خان نے یونین کونسل دھابیجی میں کھلی کچہری منعقد

اتوار 10 دسمبر 2023 20:00

aٹھٹھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر اسد علی خان نے یونین کونسل دھابیجی میں کھلی کچہری منعقد کرکے تعلقہ میرپور ساکرو باالخصوص دھابیجی، مارکیٹ، گھارو سٹی (تپہ گھارو) کے کھاتیداروں کی زمینوں کے متعلق درپیش مسائل سن کے درخاوستیں وصول کیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن کھاتیداروں نے اپنی زمینوں کے کاغذات نہیں بنوائے ہیں وہ جلد اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں کلیم داخل کریں تاکہ ریکنسٹرکشن رکارڈ آف رائٹس کا کام شروع کیا جا سکے۔

عوام کی جانب سے کی گئی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے تعلقہ میرپور ساکرو کے اسسٹنٹ کشمنر اقبال احمد تنیو اور مختیارکار احمد میمن کو ہدایت کی کہ وہ شکایت کنندہ کی زمینوں کی چانچ پڑتال کرکے جائز مسائل فوری حل کریں جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالاجی (زیبسٹ) اور اکنامک زون دھابیجی کی انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر مختص ایراضی کی حد بندی کرکے لوگوں کے خدشات دور کئے جائ?ں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دھابیجی، مارکیٹ اور گھارو میں قائم ہاؤسنگ اسکیمز انتظامیہ کو طلب کرکے ضروری کاغذات چیک کئے جائیں جبکہ غیر قانونی اسکیمز کو سیل کرکے ہاؤسنگ اسکیمز کے احاطے میں آنے والی زمین اصل کھاتیداروں کے حوالے کرکے ہاؤسنگ اسکیم مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ کے افسران سے رابطہ کرکے بھمبھور کی زمینوں پر ناجائز قابضیں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آثار قدیمہ کی سرکاری زمین کو محفوظ کیا جا سکے۔

یونین کاؤنسل دھابیجی کے سابق ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے غیر قانونی دکانوں کی تعمیر کے متعلق شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو کو ہدایت کی کہ دکانوں کو فوری طور پر مسمار کرکے یونین کونسل اور پارک کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، انہوں نے دکانوں کی غیر قانونی تعمیر میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات بھی دئے۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل دھابیجی آفس کی مرمت تزئین و آرائش کے لئے بھی کوششیں کی جائ?ں گی۔ علاقے میں قائم انڈسٹریز کی جانب سے زہریلے پانی اور دونہے کے اخراج، مقامی لوگوں کو روزگار و دیگر سہولیات کی فراہمی میں نظر انداز کرنے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ انڈسٹریز انتظامیہ کو آئندہ گھارو میں ہونے والی کھلی کچہری میں پیش ہونے کیلئے پابند کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کے روزگار و دیگر درپیش مسائل حل کئے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے سے ناجائز حد دخلیاں اور قبضے ہٹانے کیلئے فوری کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کو آمدرفت میں آسانی پیدا ہو سکے۔ پینے کے پانی، صحت و دیگر بنیادی مسائل کے متعلق شکایات پر ڈپٹی کمشنر اسد علی خان نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ، صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکی