(ن ) لیگ سندھ میں باضابطہ انتخابی مہم شروع کر رہی ہے، کھیئل داس کوہستانی

ن لیگ لیاری، کیماڑی، ملیر اور کورنگی میں بھی ورکرز کنونشن منعقد کرے گی، لیگی رہنما کا بیان

پیر 11 دسمبر 2023 12:45

اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کے صدر اقلیتی ونگ کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ سندھ میں ن لیگ باضابطہ طور پر انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ کھیئل داس کوہستانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ لیاری، کیماڑی، ملیر اور کورنگی میں بھی ورکرز کنونشن منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلا ورکرز کنونشن 15 دسمبر کو حیدر آباد میں ہو گا جبکہ نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میر پور خاص میں بھی ن لیگ کے ورکرز کنونشن ہوں گے۔

کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ ڈویژنز میں بھی اجتماعات ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ کنونشنز سے بشیر میمن، نہال ہاشمی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ 20 تا 25 دسمبر کرسمس، قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔