48 گھنٹوں میں 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا، حماس

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجیوں پر کیے جانے والے حملوں کی ویڈیو بھی جاری کردی

پیر 11 دسمبر 2023 16:39

48 گھنٹوں میں 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا، حماس
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 44 فوجی ٹینکوں کو تباہ کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، ہم نے غزہ میں اسرائیل کے 44 ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا، اسی دوران 40 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاونٹ پر اسرائیلی فوجیوں پر کیے جانے والے حماس کے حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی۔