میری اچھی جگہ شادی ہوجاتی تو شوبز کوبہت پہلے خیرباد کہہ دیتی:اداکارہ ریشم

پیر 11 دسمبر 2023 21:36

میری اچھی جگہ شادی ہوجاتی تو شوبز کوبہت پہلے خیرباد کہہ دیتی:اداکارہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شادی کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو وہ شوبز کو کافی پہلے ہی خیرباد کہہ چکی ہوتیں۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے مذہب میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے، اداکارہ ریشم نے کہا کہ شوبز میں شادیاں ٹوٹنے پر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، اگر میری اچھی جگہ شادی ہوجاتی تو میں شوبز بہت پہلے چھوڑ چکی ہوتی، میرا شوہر مجھے کما کر لاکر دیتا اچھا کھلاتا لیکن مجھے شوہر نہیں ملا کیونکہ شادیاں ہورہی ہیں لیکن ہونے کے بعد ٹوٹ جاتی ہیں۔ریشم نے کہا کہ وہ اب بھی شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں لیکن اس رشتے کو نبھانے والا ابھی تک انہیں کوئی نہیں ملا۔