جہانیاں قومی و صوبائی حلقوں کے انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسرز تعینات کر دیے گئے

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 12 دسمبر 2023 12:32

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 دسمبر 2023ء ) جہانیاں قومی و صوبائی حلقوں کے انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسرز تعینات کر دیے گئے۔الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے جہانیاں کے قومی و صوبائی حلقوں کے لیے ریٹرنگ آفیسرز تعینات  کردیے ہیں ۔این اے 147 خانیوال 4 کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر وڑائچ کو ریٹرننگ آفیسر ،اے ای او مردانہ ساجد علی گل اورتحصیلدار مہر عمران فانی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

این اے 147 کے دونوں صوبائی حلقوں پی پی 209 اور پی پی 210 میں بھی ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات حلقہ پی پی 210 جہانیاں کے لیے میونسپل آفیسر پلاننگ میونسپل کمیٹی جہانیاں محمد اعجاز حسین کو ریٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اویس منیر  اور رانا ضیاء الرحمان حلقہ پی پی 210  کے لیے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے گئے۔حلقہ پی پی 209 خانیوال کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال عزوبہ عظیم کو ریٹرنگ آفیسر ،اعجاز محمود ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خانیوال اور امانت علی اے ای او مخدوم پور خانیوال اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر خانیوال بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے الیکشن کمیشن