ترکیہ، دلہن کو 8 کلوسونا،60 لاکھ لیرا کی سلامی پیش

ترک جوڑے کی شادی میں8کلو سونے اور 60لاکھ لیرا نے ہنگامہ برپا کردیا

منگل 12 دسمبر 2023 15:45

ترکیہ، دلہن کو 8 کلوسونا،60 لاکھ لیرا کی سلامی پیش
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2023ء) ترکیہ میں شادی کی ایک تقریب نے شام کے ساتھ سرحد پر واقع ملک کے جنوب میں واقع ریاست اورفا میں ایک بند ہال کے اندر نوبیاہتا جوڑے کی تصویروں کی گردش اور اشاعت کے بعد بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا کر دیا۔

(جاری ہے)

اس شادی میں حیرت انگیز بات وہ بیگ تھا جو دولہے نے اپنی دلہن کو پیش کیا۔مقامی میڈیا کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات میں ایک دولت مند تاجر کے بیٹے دولہا نے مدعو کیے گئے افراد اور ویڈیو بنانے والے کیمروں کے سامنے سونے سے بھرا ایک بیگ دلہن کے حوالے کیا۔ اس پر سوشل میڈیا سائٹس پر بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ خاص طور پر چونکہ سونے کی مقدار 8 کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :