گ*سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی 74 ویں سالگرہ 25دسمبر کومنائی جائے گی

منگل 12 دسمبر 2023 18:00

'جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2023ء) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی 74 ویں سالگرہ 25دسمبر کومنائی جائے گی اس سلسلے میںمسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیںانہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں ۔