لورالائی،کوہار ڈیم کے مقام پر اسرار شہید فلاحی امن کمیٹی کے زیر اہتمام اور آشر تحریک کے تعاون سے جرگے کا انعقاد

بدھ 13 دسمبر 2023 20:29

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2023ء) کوہار ڈیم کے مقام پر اسرار شہید فلاحی امن کمیٹی کے زیر اہتمام اور آشر تحریک کے تعاون سے جرگے کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنگلات اسفندیار خان کاکڑ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز ، وائس چانسلر احسان اللہ کاکڑ ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم رند محکمہ جنگلات کے چیف محمد شریف ڈائریکٹر امین مینگل سردار پستہ خان تمان خیل چئرمین منڈی مالک تمان خیل ممتاز سیاسی و قبائلی عمائدین سرکاری آفیسران اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس دوران سکریٹری جنگلات و لائیو سٹاک اسفند یار کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح جرگے پشتون بلوچ کیلئے اہمیت کی حامل ہیں جس میں تنقید برائے اصلاح ھوتی ھے جوکہ ایک اچھی روائیت ھے اسی مفید تنقید کی بنیاد پر ہم اپنی کوتاہیوں اصلاح کرتے ہیں کیونکہ ہم حاکم نہیں بلکہ عوام کے ملازم ہیں ہمارا فرض اور زمہ دار ھے کہ عوام کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی وہاں کے عوام کے تعاون سے وابستہ ھے آج یہاں آکر خوشی ھوئی کہ یہاں کے لوگوں کو علاقے کی اہمیت کا احساس ہے یہ ان کے شعور کا ثبوت ھے انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی ایک دفعہ بندوق اٹھایا اور شکار کیا اور احساس ھوا اور وہ بندوق اور شکار آخری شکار تھا میں شکار کو جرم نہیں بلکہ گناہ سمجھتا ھوں جنگلات کیلئے 100ارب بجٹ ملتا ہے اس بارے میں کئی گناہ زیادہ نقصان صرف بلوچستان میں ھوتا ھے جو ہم برداشت نہیں کرسکتے اس مرتبہ ہمارا پروگرام ایک نفر ایک درخت پروگرام ھے نیشنل پارک بیج گرانے فارسٹ گارڈز پر کام کرینگے اس سے قبل وائس چانسلر غ احسان اللہ کاکڑ ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم رند چئیرمین اسرار اصلاحی امن کمیٹی سردار فرحت تمان خیل آشر تحریک کے سیدمحمد ناصر چئرمین نذرمحمد تمان خیل خطاب کیا اور مطالبہ کیا شکار پر مکمل پابندی لگائی جائے ولڈ لائف تالاب بنائیجائیں علاقیمیں بیج پیھنکا جائے جگہ جگہ درخت لگائے جائیں نیشنل پارک بنایا جائے جنگل لگائے جائیں جنگلی حیات کی حفاظت بی ایل ایف میں لورالائی کو شامل کیا جائے جنگلی حیات کی حفاظت کیلئے چیک پوسٹیں قائم کی جائیں اس دوران تمام مہمانوں کے اعزاز میں اسرار شہید اصلاحی امن کمیٹی کی جانب سے پر تکلیف ظہرانہ دیا گیا آخر میں مہمانوں نے درخت لگائے اور درجنوں پریندوں کو آزاد کیا۔