بہاولنگر، موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالے میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ٹریکٹر ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 14 دسمبر 2023 12:36

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 دسمبر 2023ء ) موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالے میں تصادم  کے نتیجہ میں خاتون سمیت  2افراد جاں بحق ٹریکٹر ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،بہاولنگر کے گاؤں 107 سکس آر کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالے میں تصادم جس کے نتیجہ میں  4 بچوں کا باپ عبدالرشید نامی شخص اور اسکی ساس نواب بیگم موقع پر جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ٹریکٹر ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔