ن لیگ کی حکومت نے جو کام کچھ عرصہ میں کر دکھائے ہیں وہ کام 3سال میں بھی مخالفین نہیں کرسکتے تھے ۔حاجی خالد طاہر ضلعی صدر کسان ونگ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 14 دسمبر 2023 12:44

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 دسمبر 2023ء ) ن لیگ کی حکومت نے جو کام کچھ عرصہ میں کر دکھائے ہیں وہ کام 3سال میں بھی مخالفین نہیں کرسکتے تھے سابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے جس تفصیل‘ محنت‘ صبر و تحمل سے وزراء کی کارکردگی جانچی اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر کسان ونگ حاجی خالد طاہر نے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو کیسز میں 97 فیصد کمی کا ہدف حاصل کرلیا ہے حکومت کی جانب سے افسران کو عوام کو ریلیف دینے کی بار بار تلقین کی ہدایت کی جارہی ہے تاکہ کوئی بھی عام شخص ذلیل و رسواء نہ ہوسکے حاجی خالد طاہرنے کہا کہ ن لیگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جو بھی اقدامات کررہی ہے اس کے نتائج جلد برآمد ہونگے مخالفین جتنا چاہیں شور مچا لیں جیت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی۔