وہاج علی رواں سال کی 10 مقبول ترین شوبزشخصیات کی فہرست میں شامل

جمعرات 14 دسمبر 2023 20:28

وہاج علی رواں سال کی 10 مقبول ترین شوبزشخصیات کی فہرست میں شامل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کو برطانیہ کے ایک مشہور اخبار نے نمبر ون پاکستانی اسٹار قرار دے دیا۔وہاج علی نے نامور برطانوی اخبارایسٹرن آئی کی 2023ئکی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسٹرن آئی کی جاری کی گئی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیزکی فہرست میں ایشیاء سے تعلق رکھنے والی ایسی شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے رواں سال فلم، ٹیلی ویڑن، موسیقی، ادب اور سوشل میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وہاج علی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیزکی فہرست میں سرِ فہرست واحد پاکستانی ہیں، اٴْنہوں نے اپنی بہترین اور غیر معمولی پرفارمنس سے کئی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس حوالے سے وہاج علی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یوں سراہا جانا بہت اچھا لگتا ہے لیکن میری توجہ صرف اس چیز پر مرکوز ہے کہ میں مداحوں کے لیے ہمیشہ اپنا بہترین کام پیش کروں۔