نوشکی، ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

جمعہ 15 دسمبر 2023 19:46

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2023ء) کیشنگی آر سی ڈی پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز کیشنگی کے علاقہ گلنگور کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد دیا گیا 3زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔