نوشکی آرسی ڈی شاہراہ گلنگور کے مقام پر دو کارموٹر گاڑیوں میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی

جمعہ 15 دسمبر 2023 20:14

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2023ء) نوشکی آرسی ڈی شاہراہ گلنگور کے مقام پر دو کارموٹر گاڑیوں میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نوشکی سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر کیشنگی کے علاقہ گلنگور کے قریب کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر دو کارموٹر گاڑیوں میں ٹریفک حادثے کے نتیجے پانچ افراد خاتون سمیت جمعہ خان ولد شاہ بیگ، محمد علی ولد غلام حیدر، ضیا رحمن ولد غلام حیدر اور لال شاہ ولد شاہ بیگ شدید زخمی ہوئے ، اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کے جوانوں نے زخمیوں کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردئیے ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میر طاہر خان بادینی اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد دیدی اور تین زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیاگیا لیویز انتظامیہ ٹریفک حادثے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔