وطن عزیز کی حفاظت کرنیوالے شہداء اور سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کا خون ہم پر قرض ہے۔ضلعی صدر کسان ونگ (ن)حاجی خالدطاہر

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 16 دسمبر 2023 13:11

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 دسمبر 2023ء) وطن عزیز کی حفاظت کرنیوالے شہداء اور سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کا خون ہم پر قرض ہے پاک فوج‘ حکومت اور پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف پورے عزم سے صف آراء ہے اور ان پر پاکستان کی زمین تنگ کردی جائیگی سانحہ پشاور کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا کئی سال بیت جانے کے باوجود ان کا درد و قرب آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیت ضلعی صدرکسان ونگ مسلم لیگ( ن )حاجی  خالد طاہرنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی بربریت دکھانے میں حد سے گزر گئے مگر شہیدوں نے دلیری اور قربانی کی ایسی مثال قائم کی جس کی نظیر ملنا بہت مشکل ہے ان شہیدوں کی قربانی نے پوری قوم کو ایک پیج پر متحد کردیا حاجی خالد طاہر نے کہا کہ آج پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں امن ہوگا اور اقتصادی‘ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن کر پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن کر دنیا بھر میں ابھرے گا۔