آسٹریلیا،بچہ کرسمس ٹری میں رکھی ڈیکوریشن گیند نگل گیا

ایکسرے کے بعد بچے کے گلے میں پھنسی گیند دیکھ کرنرس بھی چونک گئی،رپورٹ

ہفتہ 16 دسمبر 2023 15:10

آسٹریلیا،بچہ کرسمس ٹری میں رکھی ڈیکوریشن گیند نگل گیا
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2023ء) چھوٹا بچہ غلطی سے کرسمس ٹری میں موجود ڈیکوریشن کی گیند نگل گیا جسے دیکھ کر نرس بھی حیران ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ایک نرس نے کرسمس تہوار سے پہلے بچوں کے تحفظ کیلئے ایک مہم چلتے ہوئے والدین کو خبردار کیا ہے، جس میں انہوں نے ایک خوفناک ایکسرے شیئر کئے جو بچے کے گلے کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک معصوم بچہ غلطی سے کرسمس ڈیکوریشن ٹری میں موجود گیند کا ایک حصہ نگل گیا جو اس کی غذائی نالی میں پھنس گئی۔آسٹریلوی نرس نے کہا کہ شکر ہے آپریشن سے قبل بچے کو سانس لینے کیلئے کافی جگہ تھی، اگر جگہ نہیں ہوتی تو بچے کا دم گھٹ سکتا تھا۔نرس نے اس بچے کا ایکسرے شیئر کرتے ہوئے والدین بالخصوص ماں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہوار یا عام دنوں میں بھی ایسی چھوٹی چیزیں اپنے معصوم بچے کے اردگرد نہ رکھیں، یہ بچوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :