این سی 74 مسائل ‘ وفد کی ارباب فاروق سے ملاقات

سوئی گیس حکام سے رابطہ ‘ علاقے میں گیس پائپ لائن بچھانے پر کام کا آغاز

ہفتہ 16 دسمبر 2023 21:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2023ء) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ارباب فاروق جان سے گلبرگ ون این سی 74 کے نمائندہ وفد نے سوئی گیس بجلی اور دیگر مسائل بارے ملاقات کی ۔ وفد میں مفتی صفی اللہ ‘ نور الامین خان ‘ فضل کریم ‘ حاجی اورنگزیب جان ‘ سید الامین عربی اور دیگر شامل تھے ۔ وفد کے شرکاء نے نیو سلمان فارسیؓ مسجد کے صاف پانی ‘ سولر سسٹم کے علاوہ گیس دیگر مسائل پر بات چیت کی ۔

اس موقع پر جے یو آئی رہنماء ارباب فاروق جان نے سوئی گیس حکام سے رابطہ کیا اور موقع پر ان کی نگرانی میں این سی 74 میں گیس پائپ لائن بچھانے پر کام کا آغاز کیا جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی حکام سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پائپ لائن بچھانے کی اپیل کی جس پر حکام نے انہیں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی رہنماء ارباب فاروق جان نے کہا کہ نیو سلمان فارسیؓ مسجد میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر پلانٹ کی تنصیب اور سولرائزیشن کا کام جلد شروع کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں فلاحی منصوبوں بارے میئر پشاور حاجی زبیر علی سے رابطے میں ہیں جن کے تعاون سے علاقے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا ۔ اس موقع پر وفد میں شامل شرکاء نے جے یو آئی رہنماء ارباب فاروق جان کا شکریہ ادا کیا ۔