سندھ، اسلام آباد اور فاٹا سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے امیدواروں کو فائنل کر دیا گیاہے، ترجمان جے یو آئی (ف)

بدھ 20 دسمبر 2023 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2023ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ سندھ، اسلام آباد اور فاٹا سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے امیدواروں کو فائنل کر دیا گیاہے۔ بدھ کو جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی انتخابی بورڈ کا تیسرے دن اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔ محمداسلم غوری نے کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور پنجاب سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے امیدوار فائنل کئے جائیں گے۔ مرکزی انتخابی بورڈ کے اراکین میں مولانا عبدالغفور حیدری، اسلم غوری، اکرم خان درانی، مولانا امجد خان اور انجینئر ضیاء الرحمان شامل ہیں۔