ہزارہ ڈویژن کیلئے نامزد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھا لیا

جمعرات 21 دسمبر 2023 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2023ء) ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں جمعرات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جنرل الیکشن 2024کے لئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیا۔اس سلسلے میں کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ضلع مانسہرہ کے ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے جنرل الیکشن2024 کا حلف لیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان لوئر میں آج ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمدنے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہستان لوئر کی موجودگی میں تمام آر اوز اور اے آر او سے حلف لیا۔ضلعی ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمان نے ریٹرننگ آفسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسران سے حلف لیا۔ریٹرننگ آفسران میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 13 کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عمر احمد خان، صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آلائی پی کے 34، اور اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام پی کے 35 سمیت دیگر انتظامی اور محکمہ تعلیم کے افسران شامل ہیں۔ دوران حلف برداری ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ز بھی موجود تھے۔