اداکارشاہد کپور نے کروڑوں کی لگژری گاڑی خرید لی

جمعرات 21 دسمبر 2023 22:34

اداکارشاہد کپور نے کروڑوں کی لگژری گاڑی خرید لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2023ء) بالی ووڈ اداکارہ شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے پرآسائش لگژری کار مرسیڈیز میبیک خرید لی۔ کار کمپنی کی جانب سے شاہد کپور اور میرا راجپوت کی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کردی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جو گاڑی شاہد کپور نے خریدی ہے وہ مرسیڈیز میبیک جی ایل ایس 600 ہے اور اس کی مالیت ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے (11کروڑ 88 لاکھ پاکستانی روپی) سے زائد بنتی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اور ان کی اہلیہ کار ڈیلر سے اپنی نئی گاڑی کی چابیاں وصول کر رہے ہیں۔