اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا76واں یوم تاسیس 23دسمبر ہفتہ کو منایا جائے گا

جمعرات 21 دسمبر 2023 22:52

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2023ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا76واں یوم تاسیس 23دسمبر ہفتہ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی بنیادبرصغیر کے عظیم مفکر مولا نا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی نی23دسمبر1947ء کو رکھی تھی۔اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رہنمائوں میں مخدوم جاوید ہاشمی،سیّد منور حسن،جنرل(ر)حمید گل مرحوم،معروف کالم نگار اوریا مقبول جان،سابق امریکی سفیر حسین حقانی،معروف شاعر خالد مسعود خان،سیّد علی گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔