جے یو آئی نے خیبرپختون خواکے اضلاع خیبر، جنوبی وزیرستان اور ہنگو میں پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے

جمعہ 22 دسمبر 2023 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) عام انتخابات کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے خیبرپختون خواکے اضلاع خیبر، جنوبی وزیرستان اور ہنگو میں پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق ضلع خیبر میں جے یو آئی نے پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے۔خیبر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 27 اور صوبائی نشست پی کے 70 سے حمید اللّٰہ جان آفریدی جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔

پی کے 71 پر مولانا شمس الدین جبکہ پی کے 69 پر مفتی محمد اعجاز امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان میں جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے جاری کیے گئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلامیے میں بتایا گیا کہ این اے 42 کا ٹکٹ سابق ایم این اے مولانا جمال الدین کو جاری کیا گیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے صوبائی حلقے پی کے 109 کا ٹکٹ بریگڈیئر (ر) قیوم شیر محسود کو جبکہ پی کے 110 کا ٹکٹ حاجی نیک محمد وزیر کو جاری کیا گیا ہے۔ہنگو کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 36 پر جے یوآئی نے مفتی عبید اللّٰہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ہنگو کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 93 پر مولانا تحسین اللّٰہ اور پی کے 94 پر حاجی عبدالرحمٰن کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔