جماعت اسلامی پاکستا ن خیبرپختونخوا کے قائدین نے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جمعہ 22 دسمبر 2023 17:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2023ء) جماعت اسلامی پاکستا ن خیبرپختونخوا کے قائدین نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دیرلوئر 2 این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کیے جبکہ سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے دیر اپر پی کے 13 کے لئے کاغذات داخل کئے۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیرپروفیسرمحمد ابراہیم خان نے بنوں این اے 39 سے کاغذات داخل کئے۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے مردان پی کے 61 کے لئے کاغذات جمع کئے جبکہ باقی امیدواروں نے مختلف اضلاع سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔