ضلع چنیوٹ کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے لیئے 74 افراد نے کاغذات جمع کر ادئیے

جمعہ 22 دسمبر 2023 20:08

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2023ء) چنیوٹ کی 2 قومی اور 4 صوبائی حلقوں سے 74 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔این اے 93 سے غلام محمد لالی، غلام بی بی بھروانہ ، غلام عباس نسوانہ اور امتیاز لالی سمیت 15 کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ این اے 94 سے عنایت علی شاہ ، شیخ قیصر محمود اور قیصر احمد شیخ سمیت 12 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

(جاری ہے)

پی پی 94 سے تیمور لالی، امتیاز لالی سمیت 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ پی پی 95 سے مولانا الیاس چنیوٹی ، شوکت تھہیم ، کلیم امیر سمیت 15 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں ۔ پی پی 96 سے حسن مرتضی اور ذوالفقار شاہ سمیت 5 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ۔پی پی 97 سے ثقلین سپرا ، سلیم بی بی بھروانہ اور ڈاکٹر فخر النساء سمیت 17 نے کاغذات جمع کروادئیے۔\378