یمنی زیدی کا دیسی انداز میں ڈانس، ویڈیو وائرل

جمعہ 22 دسمبر 2023 23:10

یمنی زیدی کا دیسی انداز میں ڈانس، ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) اداکارہ یمنی زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب کے گانے پر دیسی انداز میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ یمنی زیدی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں انہیں ایک شادی کی تقریب میں سرخ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہنیدیسی انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یمنی زیدی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری آنے والی فلم نایاب سے میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس نمبر ہے۔اداکارہ کی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے ڈانس کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :