ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے این اے 259 میں اپنی کاغذات نامزدگی جمع کروادئے

جمعہ 22 دسمبر 2023 19:35

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) مکران سمیت گوادر میں بھی 8فروری 2024 کے عام انتخابات کے لئے دنگل سجنے لگا، امیدواروں نے الیکشن کمیشن آفس کا رخ کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کونیشنل پارٹی کے مرکزی صدرسابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے این اے 259 میں اپنی کاغذات نامزدگی جمع کروادئے ، اسکے علاوہ سابق رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی اور سابق ممبر نیشنل اسمبلی میر یعقوب بزنجو نے بھی کاغزات جمع کروائے ہیں۔