گ*چنیوٹ، 2 قومی اور 4 صوبائی حلقوں سے 74 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

جمعہ 22 دسمبر 2023 19:55

Mچنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2023ء) 2 قومی اور 4 صوبائی حلقوں سے 74 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز مقررہ وقت ختم ہو نے تک74 امیدواروں نے عام انتخابات میں حصہ لے لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 93 سے غلام محمد لالی، غلام بی بی بھروانہ، غلام عباس نسوانہ اور امتیاز لالی سمیت 15 کاغذات نامزدگی جمع کروائی. این اے 94 سے عنایت علی شاہ، شیخ قیصر محمود اور قیصر احمد شیخ سمیت 12 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

پی پی 94 سے تیمور لالی، امتیاز لالی سمیت 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ پی پی 95 سے مولانا الیاس چنیوٹی، شوکت تھہیم، کلیم امیر سمیت 15 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں ۔ پی پی 96 سے حسن مرتضی اور ذوالفقار شاہ سمیت 5 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ پی پی 97 سے ثقلین سپرا، سلیم بی بی بھروانہ اور ڈاکٹر فخر النساء سمیت 17 نے کاغذات جمع کروادئے ہیں