٪نوشہرہ ، قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لیے 198امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اتوار 24 دسمبر 2023 20:40

8نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2023ء) نوشہرہ عام انتخاب 2024کاغذات نامزدگی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ،عام عوام میں خوب جوش و خروش دیکھا گیا ۔نوشہرہ میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لیے 198امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔سات خواتین نے بھی جنرل سیٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کئے۔نوشہرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

جمعیت علما ء اسلام (سمیع الحق) کے کسی بھی امیدوار نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائیں۔نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے دو سیاسی جماعتوں کے بانی اور سربراہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک اور پاکستان عام آدمی مومنٹ چیرمین میجر جنرل (ر) سعد خٹک بھی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست سے انتخابات میں باقاعدہ حصہ لے رہے ہیں۔الیکشن کمشن نوشہرہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار یا کسی آزاد امیدوار نے الیکشن میں مشکلات رکاوٹیں اور کوئی دشواری کے سلسلے میں کوئی بھی شکایت درج نہیں کی۔