میرپورخاص ،دو قومی نشستوں کے لئے 46 اور چار صوبائی نشستوں کے لئے 159 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

پیر 25 دسمبر 2023 10:50

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2023ء) ضلع میر پور خاص کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں کےلیے دو قومی کل 46 امیدواروں نے جبکہ چار صوبائی نشستوں پر 159 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے ۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 211 میرپورخاص I میں کل 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی نشست این اے 212 میرپورخاص II میں کل 12 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

میرپورخاص کی صوبائی نشست پی ایس 45 میرپورخاص 1 میں کل 60 امیدواروں جبکہ پی ایس 46 میرپورخاص 2 میں کل 26 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔پی ایس 47 میرپورخاص 3 میں کل 56 امیدواروں نےنےکاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔پی ایس 48 میرپورخاص 4میں کل 17 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔\378