ایران نے جاپانی ٹینکر پرحملے کا امریکی الزام مسترد کردیا

منگل 26 دسمبر 2023 20:12

ایران نے جاپانی ٹینکر پرحملے کا امریکی الزام مسترد کردیا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) ایران نے جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملے کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نصیر کعنانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے الزامات لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الزام غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکی حمایت پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے۔

واضع رہے امریکا نے جاپانی ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ ہفتے کو بھارتی ساحل کے قریب سمندر میں جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔حملے کے بعد جہاز پیر کو ممبئی ساحل کے قریب پہنچا جہاں بھارتی نیوی ٹیم نے اس کا معائنہ کیا، ٹیم نے ابتدائی رپورٹ میں ٹینکر پر ڈرون حملے کی نشاندہی کی۔